پیر, جون 3, 2013

لوڈ شیڈنگ کم ہونے جارہی ہے ۔۔۔ ہمارے موکلوں کا دعوٰی

سخت گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے گھٹا ٹوپ اندھرے میں ہمارے موکلوں نے دعوٰی کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے حلف اٹھانے کے ایک ہفتہ بعد ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہو جائے گا۔موکلوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ تین ماہ سے چھ ماہ میں پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا روزانہ کا دورانیہ ٥ سے ٦ گھنٹے رہ جائے گا۔ انڈسٹری ایریا میں صرف ٣ گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ ہوا کرے گی ۔



6 تبصرے:

  1. آپ کے موکلوں کے منہ میں گھی شکر
    چھے ماہ میں سردیوں کی وجہ سے ویسے بھی بجلی کی طلب میں کمی واقع ہو جائے گی۔ :smile:

    جواب دیںحذف کریں
  2. آپ کے موکل راجہ رینٹل کے مرید لگ رہے :mrgreen:

    جواب دیںحذف کریں
  3. آپ کی بات درست ہے مگر پچھلے پانچ سالوں میں سردیوں میں بھی 10 دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے ۔۔

    :twisted: اس لئے آپ کو ہمارے موکلوں کے منہہ میں گھی شکر ڈالنا ہی پڑے گا۔۔۔۔نہیں تو کل کلاں کو وہ آپ بارے بھی کوئی پشین گوئی کر سکتے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  4. نہیں ان کے مرید تو نہیں ہیں ۔۔۔اتنا تو مجھے یقین ہے ۔۔۔ ہاں البتہ کوئی ایک آدھ بلیک لیبل کی بوتل لے لی ہو تو اس کا کچھ کہا نہیں جا سکتا :twisted:

    جواب دیںحذف کریں
  5. دیکھیں بھائی جی ، لوڈ شیڈنگ کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ایسی ہی باتیں کر کے سابقہ حکمرانوں نے بھی کافی ٹوپی ڈرامہ کیا تھا اور عوام ن کی طرف سے ریلیف کی گھٹاؤں کی امید میں یاس کی دھوپ میں سڑتے رہے ۔ اب آپ کے مؤکلوں پر اسی لئے اعتبار کرنے کو جی نہیں چاپتا کہ ہم راجا کا باجا بجا کر تو اپنے دل کا غبار کسی حد تک نکال چکے ہیں لیکن "مؤکلوں" جیسی غیر مرئی مخلوق تک رسائی کے لئے چلہ کشی کرنے کی تاب کہاں سے لائیں گے عوام؟۔ :grin:

    جواب دیںحذف کریں
  6. :twisted: ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
    پاء جی بے فکر رہیں ۔۔۔ابھی دن ہی کتنے ہوئے ہیں ۔۔۔ چلہ کشی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔ :razz:

    جواب دیںحذف کریں