
یہ سانچے بظاہر سادے مگر انتہائی جازب نظر ہیں ۔ان میں سے کچھ سانچے تین کالمی ہیں باقی دوکالمی سانچوں کی چوڑائی کو بڑا رکھا گیا ہے۔فونٹ سائز کو مناسب رکھا گیا ہے۔پھر بھی اگر کسی صاحب کو فونٹ سائز یا کلر سکیم اچھی نہ لگے تو تبصرے میں شکوہ شکایت کر سکتا ہے۔
سانچہ اپنے بلاگ میں ڈالنے سے پہلے یا بعد میں اپنے بلاگ کی زبان اردو میں ضرور کیجئے گا۔یہ بہت اہم ہے ۔بلاگ کی زبان اردو میں کرنے کے لئے نیچے تصاویر دی جارہی ہیں جن سے آپ اپنے بلاگ کی زبان آسانی سے اردو میں کر سکتے ہیں
اردو بلاگسپاٹ ٹمپلیٹ ( سانچے) یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
ٹمپلیٹ ( سانچوں ) کو اپ ڈیٹ کر کے ان کی تعداد ٢٠ بیس کر دی گئی ہے ۔۔۔ انشااللہ جلد ہی اور جدید ٹملیٹ مہیا کر دئے جائیں گے
بلاگ کی زبان اردو میں کرنے کے لئے نیچے دی گئی تصاویر کو کلک کر بڑا کر کے دیکھیں




بہت شکریہ نجیب بھائی۔ آپ نے بہت ہی اچھا کام کیا ہے۔ میں اکثر دوستوں کے لئے بلاگ بناتا رہتا ہوں اور اُن کے لئے الگ الگ ٹمپلٹ اُردو میں بہت مشکل سےملتا ہے۔ منصور مکرم، بلال خان نے کچھ ٹمپلٹس دیئے تھے جن کو میں استعمال کررہا ہوں۔ اب آپ کا تحفہ بھی مل گیا انشاءاللہ میں ان کو بھی استعمال کروں گا۔ شکریہ
جواب دیںحذف کریںآپ کا بہت شکریہ
حذف کریںانشااللہ میری کوشش ہو گی کہ اور بہت سارے بنا دوں
نجیب بھئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت لاجواب کام ہے ، اس سے نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اردو بلاکنگ کے تھیمز میں نئے خوشنما رنگ نظر آئیں گے
جواب دیںحذف کریںبھائی جی انشااللہ میں کوشش کروں گا اردو بلاگننگ کو زیادہ سے زیادہ آسان بنا کر پیش کر سکوں تاکہ اور بہت سے لکھاری اس کی طرف راغب ہوں
حذف کریںنجیب بھائی آپ کا کام واقعی لاجواب ہے۔ اگر ممکن ہو تو کوئی ایسا سانچہ بتا دیجیے جس میں راویتی بلاگنگ کے ساتھ ساتھ مائیکرو بلاگنگ بھی کی جاسکے تاکہ ہم جو کچھ فیس بک یا ٹویٹر میں لکھتے ہیں وہ ھہ محفوظ رکھا جاسکے۔
جواب دیںحذف کریںمہتاب برادر آپ کا تبصرے کا شکریہ
حذف کریںجہاں تک مائیکرو بلاگ سانچے کی بات ہے تو یہاں سے زیادہ ورڈ پریس میں زیادہ آسان ہے ۔بحرحال انشااللہ اس کے بارے بھی کچھ کرتے ہیں
جناب مجھے سانچے لگانے کا کوئی تجربہ نہیں ہے، میرے بلاگ میں نوری نستعلیق فونٹ کی بجائے خط نسخ کام کررہا ہے جو سانچہ تبدیل کرنے کی کوشش کی وجہ سے ہوا ہے،،، براہ کرم ہوسکے تو میری مدد کیجئیے اور نوری نستعلیق فونٹ دوبارہ ایکٹیویٹ کر دیجئیے،،، مشکور ہوں گا
جواب دیںحذف کریںبرادر کوئی مسلہ نہیں آپ مجھ سے فیس بک کے پرائیویٹ میسیج میں رابطہ کر لیں ۔۔۔ میں آپ کو سمجھا دوں گا اگر پھر بھی آپ نہ کر سکے تو میں بذات خود کر دوں گا
حذف کریںواہ بہت ہی زبردست کام۔
جواب دیںحذف کریںہوسکتا ہے کہ کوئی اس ترجموں کو اپنے نام کرلے ،لیکن گھبرانا نہیں ہے۔ اس طرح کی چوریان ہوتی رہتی ہیں۔
نجیب صاحب ان سانچوں کی ایک جھلک بھی دکھانی تھی نا،کہ بندہ رخ زیبا دیکھ کر ہی اتارنے کی کوچچ کرے۔ اب تو اندھیرے میں ہاتھ مارنے والی بات ہے۔
حذف کریںبرادر میرا کوئی بھی کام اپنے نام سے نہیں ہوتا ۔ان تمام سانچوں میں بھی نہ آپ کو میرا نام نظر آئے گا اور نہ ہی میرے بلاگ کا لنک ۔۔۔۔۔ میری طرف سے ان سانچوں کا یا جو بھی میں نے مفت کام کئے ہیں ۔۔۔ ان کا جو جی چاہے کرے ۔۔ چاہے اپنے نام سے شائع کرے یا یہ کہہ دے کہ میں نے بنائے ہیں۔۔۔۔ الحمدللہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
حذف کریںرہی بات آپ کی دوسری کہ ان کی رونمائی بھی ہونی چاہئے ۔۔۔۔ تو برادر انشااللہ جلد ہی یہ تمام سانچے اور بہت سی چیزیں اردو سورس پر رکھ دی جائیں گی ۔۔۔ جہاں ہر ایک کی رنمائی کے ساتھ ہی ان کو رکھا جائے گا۔
بہت بہت شکریہ آپ نے نئے رنگ بکھیر دئے
جواب دیںحذف کریںآپ کا بھی بہت شکریہ کہ آپ نے پسند فرمایا
حذف کریںاللہ جزائے خیر دے
جواب دیںحذف کریںنجیب بھائی آپ کی اس حقیقی صدقہء جاریہ خدمات پر ہم نے آج سے آپ کو " بابائے اردو بلاگنگ" کا خطاب عطا فرما دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہور کسے دی دعا لگے نا گے میری ضرور لگے گی ۔۔۔۔۔۔ سدا خوش آباد و خوش آباد
جواب دیںحذف کریںبہت اچھی تھم ہے یہ مجھے پسند آئی ہے ، ان شا الله اسکو استعمال کرنے لگا ہوں ، شکریہ
جواب دیںحذف کریںمحترم میں یہ تھیم اسعتمال کرنا چاہ رہا ہوں پر کچھ ایرر آ رہا ہے جب ان کو اپنے تھیم میں اپلود کر رہا ہوں اگر میرے کمنٹ پر نظر پڑے تو مجھے بھی کچھ جھگاڑ بتا دی جیئے گا۔
جواب دیںحذف کریںWe were unable to save your theme.
Your theme could not be parsed as it is not well-formed. Please make sure all XML elements are closed properly. XML error message:
Content is not allowed in prolog.