اتوار, جنوری 25, 2015

کیا پاکستان امریکہ کا بیت الخلا ہے ؟

پاکستان نے امریکہ اور اس کی عوام کی سلامتی کی خاطر آج تک جتنی قربانیاں دی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔پاکستان نے امریکی عوام کی سلامتی کی خاطر اپنے لاکھوں معصوم انسان جن میں مرد عورتیں اور بچے شامل ہیں بے دردی سے مروا دئے ۔پاکستانی معشیت کا بیڑا غرق کروا دیا ۔عوام روٹیوں کو ترس گئے۔بجلی پانی گیس ناپید ہوگئی ۔ملک پتھروں کے دور میں پہنچ چکا۔

اور دیکھئے کہ کتنا ظلم ہے اور ناانصافی ہے کہ شروع سے اب تک ہمارے ظالم و جابر حکمران جان بوجھ کر اپنے اپنے مفادات کی خاطر اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں ۔۔۔۔

تصاویر دیکھئے اور سر دھنئے ۔۔۔۔
کبھی ہمارے حکمرانوں کی اتنی عزت افزائی کی گئی ہے کہ انہیں گلے چھوڑ ٹانگوں سے ہی لگایا گیا ہو ۔۔پاکستان کا دورہ تو دور کی بات ٹھرتی ہے امریکہ میں ہمارے حکمران کو کبھی آدھ گھنٹہ سے زیادہ وقت نہیں دیا گیا۔یاد رہے کہ آدھ گھنٹہ بھی صرف مشرف کو صرف اس لئے دیا گیا تھا کہ اس وقت دہشت گردی کی جنگ کا آغاز تھا

لگتا یوں ہی ہے کہ امریکہ بہادر اور اس کا صدر پاکستان کو اپنا بیت الخلا اور ہندوستان کو اپنا سر کا تاج سمجھتا ہے ۔۔۔ ایسا کیوں ہے بھلا ۔۔۔ کبھی سوچا ؟ اگر نہیں تو سوچئے گا ۔۔۔۔

modi-obama-04

modi-obama-01

modi-obama-03

modi-obama-02

1 تبصرہ:

  1. کئی سالوں سے امریکہ کی آئی ٹی مزدوری ہندوستان کے ہاتھ میں ہے۔ حالانکہ ان سالوں میں بھی جب ہندوستان کھلے بندوں روس کا یار ہوتا تھا۔ امریکہ میں ہندوستان سے مضبوط تعلقات کی لابی انگ کرنے والے بہت سے بابے موجود ہیں۔ پاکستان لگتا ہے اس معاملے میں پیچھے رھ گیا۔ ویسے بھی ہمارے وزیر کونسا کوئی چائے بنانے والا ہیں، مودی تو ٹھہرا نیچ غریب جو اوبامے کو بھی چاء بنا کر دے رہا ہے۔ انکی محنت رنگ لا رہی ہے، اور ہماری محنت ہم پر ہی گولیاں چلا رہی ہے۔ افسوس

    جواب دیںحذف کریں